ایران بحیرۂ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے، امریکا
👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران بحیرۂ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بحیرۂ احمر (ریڈ سی) میں نجی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ایران بھی ملوث ہے۔
وائٹ ہاؤس نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے یمن کے حوثی باغیوں کو نہ صرف ڈرونز اور میزائل فراہم کیے ہیں بلکہ وہ ان کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کرتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق حوثی سمندر میں نگرانی کے لیے ایران کے فراہم کردہ نظام پر انحصار کرتے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایدرینی واٹسن نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ ایران بحیرۂ احمر میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔”
واضح رہے کہ یمن کے ایک حصے پر قابض حوثی باغیوں نے گزشتہ ماہ اسرائیل سے تعلق کے شبہے میں بحیرۂ احمر میں ایک نجی بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔
حوثی نومبر سے لے کر اب تک بحیرۂ احمر میں بیلسٹک میزائلوں سے کئی بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہیں اور یہ حملے غزہ میں جنگ بندی تک جاری رہیں گے۔
حوثیوں کے حملوں کے بعد متعدد شپنگ کمپنیوں نے بحیرۂ احمر کے راستے تجارت معطل کر دی ہے جس کا اثر عالمی تجارت پر پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل کی زمینی و فضائی کارروائی میں غزہ کے صحت حکام کے مطابق 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس کے حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ جنگجو لگ بھگ 240 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے جن میں سے کئی اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔
غزہ جنگ کے شروع ہونے کے بعد لبنان کی ایران نواز تنظیم حزب اللہ اور یمن کے حوثی باغی اسرائیل پر راکٹ اور میزائلوں سے حملے کر چکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ نے ایران کے ‘کے اے ایس 04’ ڈرونز اور حوثیوں کی جانب سے پائلٹ کے بغیر جہازوں کا تجزیہ کیا ہے اور دونوں میں مماثلت پائی ہے جب کہ ایران اور حوثیوں کے میزائل بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائزے کے باوجود بعض امریکی اور اس کے اتحادیوں کے درمیان خدشات موجود ہیں کہ آیا حوثی ایران کی ایما پر یہ حملے کر رہے ہیں۔
ایک امریکی اتحادی ملک کے سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ خطے میں ایران کے حامیوں میں سے حوثیوں کے تہران کے ساتھ کمزور ترین تعلقات ہیں اور یہ دیکھنا ہو گا کہ بحیرۂ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنانے میں ایران یا حوثیوں کو کیا فائدہ ہو گا۔
واضح رہے کہ بائیڈن حکومت نے ابتدائی طور پر حوثیوں کے حملوں پر دبے لفظوں میں ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے 18 دسمبر کو امریکہ نے دس ملکوں پر مشتمل نیول ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا۔
امریکی تھنک ٹینک واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی سے وابستہ مائیکل نائٹ نے اپنے حالیہ تحقیقی مقالے میں کہا کہ حوثی ایران کے حکمرانوں کے تابعے ہیں۔ امریکہ کو یہ سوچنا چاہیے کہ حوثی شمالی کوریا کی طرح ہیں جو جارح اور مسلح ہیں، یہی نہیں وہ امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور خطے میں اہم جگہ پر بیٹھے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4856 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2580 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C