ایران: حجاب کی خلاف ورزی پر نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران: حجاب کی خلاف ورزی پر نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پرنئےقوانین متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں حجاب قانون کا مجوزہ بل اتوار کو بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجاب قانون کے 70 آرٹیکلز پر مشتمل مسودے میں متعدد تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ حجاب قانون میں قید، مصنوعی ذہانت کے ذریعے نگرانی اور کریک ڈاؤن کی تجویز شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حجاب قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے طویل قید کی سزا شامل ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مشہور شخصیات، کاروباری اداروں کے لیے سخت نئی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 16 ستمبر 2022 کو مہسا امینی نامی لڑکی کی حجاب نہ پہننے پر پولیس حراست میں موت کے خلاف پورے ایران میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔
مظاہروں میں 68 بچوں سمیت 500 سے زائد افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ان مظاہروں کے آغاز سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ متعدد مظاہرین کو پھانسی بھی دی جا چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 422 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 398 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C