ایران سے کشیدگی: امریکہ کی میزائلوں سے لیس جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ایران سے کشیدگی: امریکہ کی میزائلوں سے لیس جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کی بحریہ نے 154 ٹام ہاک میزائلوں سے لیس اپنی جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ روانہ کر دی ہے۔
امریکی بحریہ کے ترجمان نے ہفتے کو آبدوز کی روانگی سے متعلق تصدیق کی ہے۔ یہ اقدام حالیہ تناؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کا باعث ایران بتایا جاتا ہے۔
امریکی کی بحریہ شاذ و نادر ہی آبدوز کا محل وقوع بتایا کرتی ہے۔ خلیجی ریاست بحرین میں تعینات پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر ٹموتھی ہاکنز نے جوہری آبدوز کے مشن اور تعیناتی کی وجہ بیان نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست جارجیا کے کنگز بے پر لنگرانداز جوہری آبدوز کو روانہ کیا گیا ہے جو جمعے کے روز سوئس کینال سے گزری۔
ہاکنز کے بقول آبدوز زمین پر حملے کی صلاحیت رکھنے والے 154 ٹام ہاک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور خطے کی آبی سلامتی اور استحکام میں مدد دینے کے لیے امریکی ففتھ فلیٹ کے ساتھ تعینات کی جاتی ہے۔
پانچواں بحری بیڑا آبنائے ہرمز کے گشت پر مامور رہتا ہے جو خلیج فارس کی چوٹی سے ہوتی ہوئی آبنائے سے گزرتی ہے۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کو تیل کی 20 فیصد ترسیل جاری رہتی ہے۔
امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل الزام لگاتے رہے ہیں کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران کی جانب سے تیل کے بحری ٹینکروں اور تجارتی مقاصد سے گزرنے والے سمندری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ البتہ تہران ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
امریکی بحریہ بھی ایرانی فوج کے ساتھ تناؤ اور کئی بار آمنے سامنے آنے کی اطلاعات دیتی رہی ہے جس کے لیے اس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی جارحانہ نوعیت کے واقعات تھے۔
گزشتہ سال شام کے شمال مشرق میں واقع علاقے میں ایران کی جانب سے کیے گئے راکٹ حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت اور سات دیگر امریکیوں کے زخمی ہونے پر امریکہ نے جوابی کارروائی کے طور پر شام میں ایرانی حمایت یافتہ افواج پر فضائی حملے کیے تھے۔
بحری جہاز یا آبدوز سے داغے گئے ٹام ہاک کروز میزائل 2500 کلومیٹر فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سال 2003 میں جب امریکہ کی قیادت میں عراق پر حملہ کیا گیا تھا اس جنگ کے ابتدائی ایام کے دوران اور 2018 میں جب شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات کے بعد ٹام ہاک کروز میزائل استعمال کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 392 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 380 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 603 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C