ایران: مظاہروں میں 31 افراد ہلاک، انٹرنیٹ پر پابندی عائد
👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران: مظاہروں میں 31 افراد ہلاک، انٹرنیٹ پر پابندی عائد
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) بائیس سالہ امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں احتجاجی مظاہرے زور پکڑتے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے جبکہ ملک گیر مظاہروں میں اب تک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
#UPDATE At least 31 civilians have been killed in an Iranian security forces crackdown on protests that erupted over the death of a young woman after her arrest by the morality police, an Oslo-based NGO said on Thursday ▶️ https://t.co/Fdi0Bn1bSL #MahsaAmini pic.twitter.com/ZtxOJ4BNqf
— AFP News Agency (@AFP) September 22, 2022
ایرانی پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار سمیت 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امینی کو مبینہ طور پر غیر مناسب طریقے سے سر پر اسکارف پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ تشدد کے بعد کوما میں چلی گئیں اور جانبر نا ہو سکیں۔ ان کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ایران میں شروع ہونے والے ان مظاہروں کا مرکز کرد آبادی والے شمال مغربی علاقے ہیں تاہم اب ملک کے دیگر کم از کم 50 شہروں اور قصبوں میں بھی احتجاج جاری ہے۔ یہ ایران میں 2019ء میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہیں۔
کردوں کے حقوق کے لیے سرگرم گروہ ہنگاؤ کے مطابق ان مظاہروں میں اب تک ایک درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں تاہم ملکی حکام نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کو مسلح مظاہرین کی جانب سے ہی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
‘انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن آبزرویٹری نیٹ بلاکس‘ کے مطابق ایرانی حکام نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش
سماجی کارکنان کی جانب سے ایران میں انٹرنیٹ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے تین سال قبل بھی ایسے اقدامات کیے گئے تھے، جب ملک میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف عوام کی جانب سے ملک گیر احتجاج شروع کیا گیا تھا۔
ان مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو تک پہنچ گئی تھی۔ ایرانی عوام اور نیٹ بلاکس کے مطابق ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کو بھی بندش کا سامنا ہے اور حکومت کی جانب سے کچھ موبائل فون نیٹ ورکس بھی بند کر دیے ہیں۔ ہنگاؤ کے مطابق ملک کے کردستان صوبے میں انٹرنیٹ اس لیے بند کیا گیا ہے تاکہ ملک میں جاری احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نا کی جا سکیں۔
امینی کی موت کے بعد اس اسلامی جمہوریہ میں خواتین شدید غم و غصے میں ہیں۔ مظاہروں میں خواتین کی جانب سے سر عام اسکارف جلائے جا رہے ہیں اور وہ بطور احتجاج سڑکوں پر کھڑے ہوکر اپنے بال خود کاٹ رہی ہیں۔ امینی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی موت تشدد کے بعد کوما میں جانے کے باعث ہوئی ہے تاہم پولیس یہ دعوی کر رہی ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوئیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک اعلیٰ معاون نے امینی کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان سے اس کیس کی شفاف تفتیش کروانے کا وعدہ کیا ہے۔
تاہم ایک سماجی کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ”ہمیں خدشہ ہے کہ جیسے ہی حکومت انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دے گی، دنیا ایران کے بارے میں بھول جائے گی، دوبارہ سب کچھ ویسے ہی ہو جائے گا، جیسا پہلے چل رہا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C