ایران میں جیش العدل کے حملوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران میں جیش العدل کے حملوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی
تہران (ڈیلی اردو/ارنا/اے ایف پی) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں عسکریت پسندوں اور مسلح افراد کے مختلف حملوں میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کا غریب ترین علاقہ سیستان-بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی کی زد میں ہے جس میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر سمیت مختلف گروپ شامل ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق چند گھنٹے قبل صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے ہرمند میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔
مقامی خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا کہ اسی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایک اور حملے میں ایک اور سرحدی محافظ ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ پولیس کی اسپیشل فورس کا ایک رکن سیستانو بلوچستان کے قصبے خش میں بھی مارا گیا۔
ایک اور حملے میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں دہشت گردوں نے ڈومک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا جس میں ایک ایرانی فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند گروپ جیش العدل (عربی میں فوج) نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں گزشتہ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس گروپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں اتوار کو اسی علاقے میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔
ایرانی حکام نے پیر کے روز وسطی ایران میں مسلح ڈکیتی کے دوران ایک پولیس افسر کے قتل کے الزام میں دو افراد کو سرعام پھانسی دی تھی۔
عدلیہ کے میزان آن لائن اخبار نے مقامی پراسیکیوٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وسطی صوبے خمین میں آج صبح دو مسلح ڈاکوؤں کو سزائے موت دی گئی۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ سزائے موت کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں کی تنقید کا شکار ایران کم و بیش ہی مجرموں کو سرعام پھانسی دیتا ہے۔
میزان کی رپورٹ کے مطابق دونوں مجرموں نے تقریباً چار سال قبل ایک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق چین کے بعد ایران میں سالانہ سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ میں قتل،منشیات کی اسمگلنگ، ریپ اور جنسی جرائم سمیت بڑے جرائم میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4850 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C