ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں 3 ہزار سے متجاوز، 147 سکیورٹی اہلکار بھی شامل
👁️ 188 بار دیکھا گیا
ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں 3 ہزار سے متجاوز، 147 سکیورٹی اہلکار بھی شامل
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی (HRANA) نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح تک ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
تنظیم کے مطابق اگر ان اعداد و شمار کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ایران میں ہونے والے کسی بھی احتجاجی یا بدامنی کے دور میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہو گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں موجودہ حالات 1979 کے اسلامی انقلاب کے دوران پیدا ہونے والی افراتفری اور انتشار کی یاد دلا رہے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلاکتوں سے متعلق اطلاعات سامنے آنے کے بعد ایرانی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہر قسم کے مذاکرات ختم کر رہا ہے اور حالات کے مطابق آئندہ اقدامات کرے گا۔
ایران میں کریک ڈاؤن کی تفصیلات منگل کو اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب احتجاج کے آغاز پر حکام کی جانب سے ملک بھر میں مواصلاتی نظام معطل کیے جانے کے بعد ایرانی شہریوں نے پہلی بار بیرونِ ملک سے فون کالز وصول کرنا شروع کیں۔
تازہ صورتحال
اجتماعی جنازے
تہران میں بدھ کے روز ہلاک ہونے والوں کے اجتماعی جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے جنازوں کے لیے دسیوں ہزار سوگوار تہران یونیورسٹی کے قریب سڑکوں پر جمع ہوئے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا کہ تہران یونیورسٹی میں 300 تابوت رکھے جانے تھے، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کے نامہ نگاروں کے مطابق وہاں تقریباً 100 تابوت نظر آئے۔ تابوتوں کی تعداد میں اس فرق کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
حکام کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے جاری مظاہروں کے دوران 147 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جا رہی ہے۔
جنازوں میں شریک متعدد افراد کے ہاتھوں میں ایرانی پرچم، رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اور اپنے ہلاک ہونے والے رشتہ داروں کی تصویریں تھیں۔ ایرانی جھنڈوں سے ڈھکے تابوتوں میں سے کم از کم تین کو ٹرکوں کے پچھلے حصوں پر رکھا گیا تھا، جبکہ اس دوران شرکاء کی جانب سے امریکہ مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C