ایران میں موساد سے مبینہ روابط پر ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی
👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران میں موساد سے مبینہ روابط پر ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ تعاون اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بدھ کے روز پھانسی دے دی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ اور ایرانی عدلیہ کی خبررساں ایجنسی ’میزان‘ کے مطابق، سزایافتہ شخص کی شناخت محسن لنگرنشین کے طور پر کی گئی ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ محسن لنگرنشین نے 2020 سے 2022 تک موساد کو لاجسٹک، تکنیکی اور آپریشنل مدد فراہم کی۔ میزان کے مطابق، اس پر پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے قتل میں سہولت کاری، اور اصفہان میں وزارت دفاع کی ایک تنصیب پر حملے میں ملوث ہونے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ محسن نے تفتیش کے دوران ان الزامات کا اعتراف کیا اور اس کے خلاف وسیع تکنیکی اور انٹیلیجنس شواہد موجود تھے۔ تاہم، انسانی حقوق کی تنظیمیں اس دعوے کو مسترد کرتی ہیں۔
ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس کے سربراہ محمود امیری مقدم کا کہنا ہے کہ محسن کو غیر شفاف ٹرائل کے بعد سزائے موت سنائی گئی اور ان سے تشدد کے ذریعے اعتراف جرم لیا گیا۔ ان کے مطابق یہ ایک ماورائے عدالت قتل ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
امریکا میں قائم عبدالرحمن برومند سینٹر نے بھی عدالتی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں گرفتاری کے بعد محسن کو ابوالقاسم صلواتی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جو انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق سزائے موت سنانے کے لیے بدنام جج ہیں اور جن پر یورپی یونین اور امریکا کی پابندیاں بھی عائد ہیں۔
تنظیم کے مطابق، محسن لنگرنشین نے تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان سے جبراً اعتراف کرایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 406 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 399 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 668 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C