ایران نے در اندازی روکنے کیلئے سرحدی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران نے در اندازی روکنے کیلئے سرحدی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا
تہران (ڈیلی اردو/ارنا/اے پی) ایران نے عراق کے ساتھ اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے اور کرد حزب اختلاف کے گروپوں کی دراندازی روکنے کے لیے وہاں اسپیشل فورسز کے اضافی یونٹ بھیجے ہیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں اداے ارنا نے جمعہ کو خبر دی کہ ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ موجودہ سرحدی سیکیورٹی کو تقویت دینے کے لیے بکتر بند اور خصوصی فورسز کے یونٹ مغربی اور شمال مغربی صوبوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اس تعیناتی کا مقصد عراق میں جلا وطنی اختیار کیے ہوئے کرد حزب اختلاف کے ان گروپس کی جانب سے شمال میں در اندازی اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنا ہے جن کے بارے میں تہران کا دعوی ہے کہ وہ ملک گیر پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کو منظم کر رہے ہیں۔
یہ وہ دعویٰ ہے جس کی کرد گروپ تردید کرتے ہیں اور ایران نے آج تک اس دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے ۔عراقی سرحد کے قریب ایران کے کئی فوجی اڈے ہیں۔
عراق کے فوجی ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، فوجیوں کی نقل و حرکت اس وقت ہوئی جب عراق نے ایران کی طرف سے مزید بمباری کو روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔
کرد حزب اختلاف کے گروپس کے عراق کے کرد زیر انتظام شمالی علاقے میں اڈے موجود ہیں۔
اس ہفتے کے اوائل میں، سرکاری میڈیا میں ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ان کے سرحدی فوجی ٹھکانوں کو حزب اختلاف کے گروپس کی سرکوبی کے لیے کسی زمینی فوجی آپریشن کا نہیں کہا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ ہفتے جنرل اسماعیل غنی نے اپنے دورے کے دوران مبینہ طور پر ایسی دھمکی دی تھی۔
ایران کو ستمبر میں خواتین کے لیے اسلامی جمہوریہ کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی پر پولیس کی حراست میں ایک نوجوان خاتون کی موت کے بعد ملک گیر احتجاج نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ یہ مظاہرے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے حکومت کے لیےایک سب سے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 520 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 462 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C