ایران کا اسرائیل کے پانچ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران کا اسرائیل کے پانچ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) ایرانی پولیس کے مطابق اس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے منسلک جاسوسی کرنے والے ایک نیٹ ورک کے مبینہ لیڈر اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایرانی حکام نےگرفتار کیے جانے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن یہ کہا کہ یہ افراد فوجی کارروائیوں اور تباہی پھیلانے سے متعلق تربیت شدہ ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی آئی ایل این اے کو جاری ایک بیان میں ایران کی خفیہ ایجنسی نے کہا،” گرفتار شدہ پانچ افراد کو اسرائیل کی ایجنسی موساد کی جانب سے ایران بھر سے معلومات اکٹھا کرنے کے عوض مالی ادائیگیاں کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔‘‘ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
ایران اور اسرائیل پرانے حریف ہیں اور اس وقت ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر ہے۔ اسرائیل ایران پر اس کی سرزمین کے خلاف متحرک جنگجوؤں کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل مئی میں ایران کےایک اہم افسر کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ اسرائیل ان الزامات کو نہ قبول کرتا ہے اور نہ ان کی تردید کرتا ہے۔
بدھ کو ایران کے وزیر برائے انٹیلجنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ تہران نے اسرائیل کی تخریبی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند مہینوں میں اسرائیل کے خلاف کامیابی کے ساتھ متعدد کارروائیاں کی ہیں۔ ایران کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے،جو تخریب کاری کے لیے عراقی کردستان کے علاقے سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C