ایران کا خطے میں اقتصادی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے کا اعلان
👁️ 214 بار دیکھا گیا
ایران کا خطے میں اقتصادی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے کا اعلان
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی) سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ اپنی ناکام مہم کے بعد امریکی فوج اور اسرائیل نے ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’’اس غیر قانونی اور غیر معمولی اقدام کے ذریعے دشمن ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ہم خطے میں امریکی اور اسرائیلی حکومتوں سے وابستہ اقتصادی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنائیں۔‘‘
ترجمان نے خطے کے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ بینکوں سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران بدھ 11 مارچ کے روز خطے میں امریکہ اور اسرائیل سے جڑے اقتصادی اور بینکاری مفادات کو اپنے حملوں کا ہدف بنائے گا۔
اسی دوران ایرانی فوج سے وابستہ ایک میڈیا ادارے نے ملکی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران ان حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا بھی جواب دے گا، جو رہائشی علاقوں پر کیے گئے۔
شکارچی نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ شہریوں کو ’’انسانی ڈھال‘‘ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کے صحافیوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات یروشلم میں فضائی حملے کے سائرن بجنے اور دور دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
دریں اثنا لبنان کے مشرقی علاقے کے ایک قصبے پر بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں سات افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات لبنانی وزارت صحت نے بتائی۔ لبنان میں جنگ اپنے دسویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C