ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
تل ابیب(ڈیلی اردو) ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ بڑے فوجی تصادم کے امکانات کے پیش نظر اسرائیلی سکیورٹی اور دفاعی اداروں میں ہائی الرٹ برقرار ہے، جبکہ آئندہ کارروائی کی ممکنہ سمتوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی ویب سائٹ ’’المونیتور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس، سکیورٹی اور سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف آئندہ کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایک بڑے اور شدید فوجی ردعمل کا امکان موجود ہے، جس میں امریکی حمایت بھی شامل ہوسکتی ہے۔
تین اسرائیلی سفارتی ذرائع کے مطابق ممکنہ اسرائیلی کارروائی میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق باقی ماندہ تنصیبات کو بنیادی ہدف بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی نظام کی اہم شخصیات یا ملک کے عمومی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بنیادی مقصد کے بجائے اضافی کارروائی تصور کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کو ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے تیار رکھا گیا ہے، تاہم اسرائیلی سکیورٹی حلقوں میں اس بات پر اختلاف موجود ہے کہ ایران کے ساتھ دوبارہ براہ راست جنگ کب شروع ہوسکتی ہے۔ بعض حکام اسے قریب سمجھتے ہیں جبکہ دیگر کے خیال میں اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی اداروں کے ایک حلقے کی رائے ہے کہ براہ راست جنگ کے بجائے ایران پر اقتصادی دباؤ اور سمندری پابندیوں میں اضافہ زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس نقطہ نظر کے مطابق امریکہ کی قیادت میں معاشی دباؤ اور ایران کی بیرونی تجارت کو محدود کرنے کی کوششیں جاری رہیں تو ممکنہ طور پر تہران کو اندرونی طور پر کمزور کیا جاسکتا ہے، جس سے بڑے فوجی تصادم سے بچنے کا راستہ نکل سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C