ایرانی بحریہ کے پاس انتہائی دھماکہ خیز وار ہیڈز سے لیس نئے کروز میزائل ہیں، سرکاری میڈیا
👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایرانی بحریہ کے پاس انتہائی دھماکہ خیز وار ہیڈز سے لیس نئے کروز میزائل ہیں، سرکاری میڈیا
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) ایران کے پاسداران انقلاب (ریوولوشنری گارڈز ) نے کہا ہے کہ اس کی بحریہ کے پاس نئے کروز میزائل ہیں جو انتہائی دھماکہ خیز وار ہیڈز سے لیس ہیں اور ریڈار پر نظر نہیں آتے، یہ خبر ایران کے سرکاری میڈیا نے دی ہے۔
گارڈز کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ “آج کی دنیا میں آپ کو اپنی بقا کے لیے یا تو طاقتور ہونا پڑے گا، یا ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔ کوئی درمیانی راستہ نہیں ہے۔”
گارڈز نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے بحری بیڑے میں بڑی تعداد میں کروز میزائلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان نئے میزائلوں میں انتہائی دھماکہ خیز وار ہیڈز کی صلاحیت ہے جو ریڈار پر ناقابل شناخت ہیں اورجو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اپنے اہداف کو غرق کر سکتے ہیں۔
گارڈز کی بحریہ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس کے بیڑے میں طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے میزائل سسٹمز کے ساتھ ساتھ جاسوسی ڈرون اور نیول ریڈار بھی شامل کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ “ان سسٹم کا تعلق گارڈز کی بحریہ میں جدید ترین اینٹی سرفیس اور سب سرفیس ہتھیاروں سے ہے۔”
سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعہ کو کئی ہتھیاروں کی نمائش کی ۔بحریہ نے مزید کہا کہ 2,654 سسٹمز میں سے صرف 210 دکھائے گئے کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پردوسرے اسٹریٹجک سسٹمز کو دکھانا ممکن نہیں تھا۔
ایران کی سیکیورٹی کے سب سے طاقتور ادارے کا یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب 31 جولائی کو فلسطینی اسلام پسند تنظیم حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل پر ایران کی جانب سے بدلہ لینے کے عزم کے اظہار سے مشرق وسطی ٰ میں ایک مکمل جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر قتل کا الزام عائدکیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس میں ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
ایران کے پاس ایسے ہتھیاروں کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کاایک سب سے بڑا میزائل پروگرام ہے، جو جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی اور جوابی کارروائی کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔
امریکی نیشنل انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر کے دفتر کے مطابق خطے میں ایران کے پاس سب سے زیادہ بیلسٹک میزائل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C