ایرانی سپریم لیڈر کا فوج کو امریکی مفادات پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم
👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر کا فوج کو امریکی مفادات پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فوج کو امریکی مفادات پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا پراکسیوں پر بھروسہ نہ کیا جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بدلے کا عزم دہرایا۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کی شہادت پر امریکہ کی دہشتگردی کارروائی کیخلاف ایران، قانونی اہداف پر مناسب انداز میں جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سے متعلق بین الاقوامی قوانین میں قانونی اہداف کی واضح طور نشاندہی کی گئی ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتا اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے اور ثقافتی مقامات پر حملہ کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سی بی ایس نمائندے کے سوال جس میں پوچھا گیا تھا کہ “کیا ایرانی کی جوابی کارروائی، اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے ذریعے ہوگی یا کہ مشرق وسطی میں اس کے پراکسی اہلکاروں کیساتھ؟” کے جواب میں کہا کہ ہمارے خطے میں کوئی پراکسی اہلکار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے سڑکوں پر دیکھنا ہوگا کہ عراقی عوام ایران کیساتھ ہیں نہ کہ پراکسی اہلکار؛ یہ لوگ تو ہمارے قبضہ میں نہیں ہیں کیونکہ وہ ہمارے نمائندے نہیں ہیں۔
ظریف نے کہا کہ وہ جذباتیت کے حامل لوگ ہیں، وہ آزادانہ طور پر سوچتے ہیں اور اسی لئے میں نے کہا کہ وہ جو کرتے ہیں وہ ایرانی اختیار میں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قدس فورس کے اعلی کمانڈر جنرل سلیمانی کا قتل جو ایک بزدلانہ اور دہشتگردانہ کارروائی کی صورت میں ہوا، وہ جنگی جرم ہے اور ایران اسی اقدام کا مناسب جواب دے گا۔
ظریف نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام کے کچھ اثرات اور نتائج ہوں گے جو ابھی بھی آغاز ہوچکے ہیں۔
انہوں نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے بل پاس ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ایران کیخلاف ٹرمپ کیجانب سے زیادہ سے ز یادہ دباؤ ڈالنے کا پہلا اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کی پالیسی مرچکی ہے جیسی کہ علاقے میں امریکی کی موجودگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر “ابومہدی المہندس” شہید ہوگئے۔
امریکی ڈرون حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پیر کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں تہران میں ادا کی گئی جس میں 50 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی شہر کرمان میں بھی اداکی گئی جنرل سلیمانی کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2246 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C