ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ملکی سکیورٹی کو ’ریڈ لائن‘ قرار دے دیا
👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ملکی سکیورٹی کو ’ریڈ لائن‘ قرار دے دیا
تہران (ڈیلی اردو،اے پی، ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے آج بروز ہفتہ خبردار کیا ہے کہ ملک کی سلامتی ایک ’’ریڈ لائن‘‘ ہے اور فوج نے عوامی املاک کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آئی آر جی سی کے اس انتباہ کو ملکی مذہبی قیادت کی جانب سے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے مظاہروں کو دبانے کی کوششیں تیز کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایرانی قیادت کو نئی وارننگ دی اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کہا، ’’امریکہ ایران کے بہادر عوام کی حمایت کرتا ہے۔‘‘
ایران میں جمعے کو بھی رات گئے تک بدامنی جاری رہی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے مغرب میں واقع کرج میں ایک بلدیاتی عمارت کو آگ لگا دی گئی، جس کا الزام ’’شرپسندوں‘‘ پر عائد کیا گیا۔
سرکاری ٹی وی نے شیراز، قم اور ہمدان میں سکیورٹی اہلکاروں کی تدفین کی فوٹیج نشر کی، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مظاہروں کے دوران مارے گئے۔
ابتدائی طور پر مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا یہ احتجاج گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران کے بیشتر حصوں میں پھیل چکا ہے۔ اب مظاہرین کی جانب سے مذہبی حکومت کے خاتمے کے مطالبے نے اس احتجاج کو سیاسی رنگ دے دیا ہے۔
حکام نے ’’فسادات‘‘ کو ہوا دینے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان حملوں میں درجنوں مظاہرین مارے گئے ہیں۔
حکام نے انٹرنیٹ کی بندش برقرار رکھی ہوئی ہے۔ مغربی ایران میں ایک عینی شاہد نے فون پر بتایا کہ پاسدارانِ انقلاب تعینات ہیں اور اس علاقے میں فائرنگ کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث انہوں نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا۔
سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے الزام عائد کیا کہ دہشت گرد گروہ گزشتہ دو راتوں کے دوران فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور املاک کو آگ لگا دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کا تحفظ اور سکیورٹی برقرار رکھنا ’’ریڈ لائن‘‘ ہے اور موجودہ صورتحال کا جاری رہنا ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی فوج، جو پاسدارانِ انقلاب سے الگ ہے لیکن سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی کمان میں کام کرتی ہے، نے اعلان کیا کہ وہ ’’قومی مفادات، ملک کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ‘‘ کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3430 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C