ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان سے متعلق سفارشات کا جائزہ
👁️ 169 بار دیکھا گیا
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان سے متعلق سفارشات کا جائزہ
پیرس (ویب ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ آئی سی آر جی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان پرامید ہے کہ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے 27 نکات پرعمل درآمد کا کہہ رکھا ہے، پاکستان اہم نکات پرعمل درآمد کرکے اپنی رپورٹ گزشتہ ماہ سڈنی میں ہونےوالے ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ ایشیاپیسیفک میں جمع کروا چکا ہے۔
انٹر کنٹریز رسک گائیڈ یعنی آئی سی آر جی نے ان سفارشات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
اجلاس کے پہلے روز پاکستان سے متعلق ایشیاء پیسیفک گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس 22 فروری تک غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے ایف اے ٹی ایف کوبھجوائے گا۔
دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے لیے قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس مئی میں دوبارہ ان سفارشات کا جائزہ لے گی، ان سفارشات کی روشنی میں ستمبر میں اپنے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
پاکستان نے اپنے جواب میں بتا رکھا ہے کہ بین الااقومی معیار کے مطابق نظام متعارف کروایا ہے جس کے بعد بینکوں کے ذریعے مشکوک ترسیلات کی نشاندہی میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔
ایئر پورٹس، بارڈر اور سمندری حدود پر رقوم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی انتظامات میں بہتری لائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف کے بعض یورپی ممالک نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی سفارش کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C