ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کا علم نہیں تھا، افغان طالبان کا دعویٰ
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کا علم نہیں تھا، افغان طالبان کا دعویٰ
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغان طالبان نے دعویٰٰ کیا ہے کہ اُنہیں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کا علم نہیں تھا۔ تاہم امریکی صدر کے اس دعوے کے مطابق کے اس حملے میں الظواہری ہلاک ہوئے ہیں، طالبان حکومت نے ہر پہلو سے اس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو طالبان حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کےصدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈرون حملے میں ایمن الظواہری مارے گئے ہیں۔ تاہم طالبان حکومت یہ واضح کرتی ہے کہ اُنہیں الظواہری کی کابل آمد یا قیام گاہ کے بارے میں علم نہیں تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیادت نے سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں, وہ اس معاملے کی مفصل اور سنجیدہ تحقیقات کریں۔
بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین سے امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ افغان طالبان دوحہ معاہدے پر مکمل عمل پیرا ہیں، لہذٰا اس معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اس حملے کے ذریعے افغانستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کیا، لہذٰا ہم ایک بار پھر اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
افغان طالبان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے دوبارہ کوئی ایسا اقدام کیا گیا تو نتائج کی ذمے داری بھی امریکہ پر ہی عائد ہو گی۔
خیال رہے کہ الظواہری کے خلاف کارروائی کے بعد امریکہ نے افغان طالبان کو تنبیہ کی تھی کہ وہ دوحہ معاہدے پر عمل پیرا رہیں۔
امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ طالبان کے پاس یہ انتخاب موجود ہے کہ وہ دنیا پر یہ ثابت کریں کہ وہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کو اپنی پناہ گاہیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایمن الظواہری کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں میں ہوتا تھا۔ وہ نائن الیون کے حملوں کے دوران اسامہ بن لادن کا نائب بنا اور پھرسال 2011 میں امریکی انسداد دہشت گردی مشن کے دوران اسامہ کی ہلاکت کے بعد اس کے جانشین کے طور پر سامنے آیا۔
اماہرین اور حکام کے مطابق لظواہری امریکی عوام، مفادات اور قومی سلامتی کے لیے ایک فعال خطرہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5133 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C