باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، میجر ثاقب سمیت 2 جوان شہید، 4 زخمی
👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، میجر ثاقب سمیت 2 جوان شہید، 4 زخمی
خار (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے میجر ثاقب سمیت 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نیاگا بانڈا کے علاقے میں 7 بجے کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرائی۔ جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو کے کام کا آغاز کیا اور بعد ازاں سیکیورٹی فورسز اور باجوڑ لیویز کے اہلکار نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
نیوز ایجنسی ٹی این این کو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں ایک میجر ثاقب اور ایک سپاہی معروف شہید ہوئے جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘زخمیوں کی شناخت عارف، سہیل، عمران اور نیاز کے ناموں سے ہوئی جنہیں فوری پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C