29/December/2025

باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی، پاک فوج کے میجر ہلاک، 5 شدت پسند مارے گئے

👁️ 228 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی، پاک فوج کے میجر ہلاک، 5 شدت پسند مارے گئے

باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی، پاک فوج کے میجر ہلاک، 5 شدت پسند مارے گئے

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش ذدہ صوبے خیبر پختنونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران پاکستانی فوج کے ایک میجر ہلاک جبکہ پانچ شدت پسند مارے گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 دسمبر کو خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے۔ 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 

بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 36 سالہ میجر عدیل زمان ہلاک ہو گئے، جو ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تھے اور کارروائی کے دوران اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید مشتبہ افراد کو پکڑا جا سکے۔ 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C