باجوڑ میں ٹی ٹی پی کے خودکش حملے اور جھڑپوں میں 10 اہلکار ہلاک
👁️ 326 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ٹی ٹی پی کے خودکش حملے اور جھڑپوں میں 10 اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر تین مختلف مقامات پر ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 10 اہلکار ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں ایف سی کیمپ کے مرکزی گیٹ پر پہلے خودکش حملہ کیا گیا، جس کے بعد تقریباً 15 حملہ آور کیمپ میں داخل ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 حملہ آوروں کو موقع پر ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے دوران 8 اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جس کے بعد مزید حملہ آوروں کو اندر پہنچنے کا موقع ملا۔
حکام کے مطابق علاقے میں فائرنگ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق مینا، عنایت کلے اور ماموند کے علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حکام کی جانب سے حملوں کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 10 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے باجوڑ میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C