باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی باڑہ بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ باڑہ بازار میں گزشتہ رات پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفی کو باڑہ بازار میں تعینات تھا۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
آج مصطفی کی نماز جنازہ پولیس لائنز شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان، ڈی پی او خیبر عمران خان، کمانڈنٹ باڑہ رائفل، ڈی سی خیبر،پولیس افسران و اہلکاران، عوامی نمائندگان، شہید کے ورثاء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
خیبر : باڑہ بازار میں شہید ہونیوالے ٹریفک پولیس اہلکار مصطفی کی نماز جنازہ پولیس لائنز شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان، ڈی پی او خیبر، کمانڈنٹ باڑہ رائفل، ڈی سی خیبر، پولیس افسران و اہلکاران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ pic.twitter.com/DbyIP7Ea0b
— KP Police (@KP_Police1) March 11, 2022
سی سی پی پشاور اعجاز خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور انہوں نے انکو ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1502208114061639684?t=3sM5CG9Uicq9oRVVQ10Vxw&s=19
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پولیس اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لندن : ایرانی صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی، جاسوسی کے الزام میں دو ایرانی شہری مجرم قرار
13/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
13/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل کا رہائشی کالعدم تنظیم کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، تین روزہ ریمانڈ منظور
13/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، سلامتی کونسل نے یمن پر پابندیاں ایک سال بڑھا دیں
13/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ کا مبینہ دھماکہ، گیس بردار جہاز میں آگ لگنے کا ایرانی دعویٰ
13/November/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
کوئٹہ، شمالی وزیرستان اور اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
13/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26462 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11991 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9368 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7633 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5631 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C