بحیرہ احمر میں تین بحری جہاز غرقاب، 10 حوثی باغی ہلاک
👁️ 68 بار دیکھا گیا
بحیرہ احمر میں تین بحری جہاز غرقاب، 10 حوثی باغی ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) امریکہ نے بحیرہ احمر میں میرسک کنٹینر کے جہاز پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس واقعے میں تین بحری جہازوں کے غرقاب اور 10 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
امریکی حکام اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے مطابق بحیرہ احمر میں اتوار کے روز امریکی ہیلی کاپٹروں نے مارسک کنٹینر کے جہاز پر حوثی عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں حوثیوں کے تین بحری جہاز غرقاب ہونے کے ساتھ ہی ان سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 10 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا، جب حوثی حملہ آوروں نے سنگاپور کے پرچم والے کارگو کمپنی میرسک کے ایک جہاز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
سینٹ کام کے مطابق جہاز کو بچانے کے لیے امداد کی کال موصول ہوئی تھی، جس کے فوری بعد خطے میں موجود امریکی بحریہ کے بیڑے نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس جہاز کو سکیورٹی فراہم کی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا، ”بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی، چار کشتیوں میں سے تین ڈوب گئیں اور اس میں سوار افراد بھی ہلاک ہو گئے جبکہ چوتھی کشتی فرار ہو گئی۔ امریکی اہلکاروں یا ان کے ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔”
حوثی باغیوں کا بیان
حوثیوں باغیوں کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس کے گروپ نے یہ حملہ اس لیے کیا، کیونکہ جہاز کے عملے نے انتباہی کالوں پر توجہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی فورسز کی جانب سے ان کی کشتیوں پر حملے کے بعد حوثی بحریہ کے 10 اہلکار ”ہلاک یا پھر لاپتہ” ہو گئے۔
بحیرہ احمر میں کشیدگی
بحیرہ احمر گزشتہ کچھ دنوں سے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی زد میں رہا ہے، جس کی وجہ سے بڑے جہاز رانی کے اس راستے میں جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکہ کو ایک نئی فورس بنانے کے غور کرنا پڑا۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کی حمایت میں کر رہے ہیں۔
بحیرہ احمر سے عالمی سمندری تجارت کا 12 فیصد گزرتا ہے، تاہم ان حملوں کے بعد بعض کارگو کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ادھر سے بھیجنا بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی وجہ سے امریکہ اور دیگر کئی ممالک نے اس بحری راستے کی حفاظت کے لیے ایک نیا فورس بنانے پر اتفاق کیا۔
امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے بھی اعلان کیا تھا کہ اس ایک جنگی جہاز نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C