برمنگھم: فرانسیسی استاد کے قتل کی تعریف پر برطانوی شہری کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا
👁️ 147 بار دیکھا گیا
برمنگھم: فرانسیسی استاد کے قتل کی تعریف پر برطانوی شہری کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا
برمنگھم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) فرانسیسی استاد سامویل پیٹی کے قتل کی تعریف کرنے اور ان کے کٹے ہوئے سر کی تصاویر پوسٹ کرنے والے اجمل شاہپل کو برطانیہ کی ایک عدالت نے ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
https://twitter.com/Steve_Laws_/status/1656990123718844417?t=BaO_wc76cFQzsCTHeJ_CMA&s=19
41 سالہ اجمل شاہپل کو برمنگھم کی کراؤن کورٹ نے مارچ میں مجرم قرار دیا تھا۔ شاہپل پر جرم ثابت ہوا تھا کہ اس نے دہشت گردی کرنے اور اس کو ہوا دینے کی حوصلہ افزائی کی۔
ٹوئٹر پر شاہپل نے پیٹی کے قاتل کو”شیر کی طرح بہادر‘‘ قرار دیا تھا۔ قاتل نے اس فرانسیسی استاد کا قلم کردہ سر پیرس کی گلیوں میں پھینک کر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، جب کہ شدت پسندوں نے وہ تصاویر پھیلائی تھیں۔
اجمل شاہپل نے بھی یہ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، ”ایک گستاخ جہنم میں چلا گیا۔‘‘
مقدمے کے فیصلے کے وقت جج ملبورن انمان نے کہا، ”آپ نے شدت پسندانہ مسلم نظریے کا اظہار کیا، جس میں آپ نے اپنے مذہب کی توہین کے الزام کسی اور کے ہاتھوں کسی کا سر قلم کر کے قتل کرنا شامل ہے۔‘‘
شاہپہل کو مارچ 2021 میں مرکزی برطانوی شہر نوٹنگھم سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی مجرم نے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے اس قتل کی وکالت کرنے والے پیغامات بھی ٹوئٹ کیے تھے۔
ستمبر 2020 میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو پر ہونے والے دوسرے حملے کے بعد بھی اس مجرم نے کچھ قابل اعتراض ٹوئٹس کیے تھے۔
سماعت کے دوران شاہپل نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف فالورز لینے کے لیے دوسروں کے نکتہ نظر کو ری ٹوئٹ کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ سامویل پیٹی نے اپنے اسکول کی ایک جماعت میں اظہارِ رائے کی آزادی کے تناظر میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک مقابلہ منعقد کروایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C