بغیر اجازت حج: 10ہزار سعودی ریال جرمانے کا اعلان
👁️ 84 بار دیکھا گیا
بغیر اجازت حج: 10ہزار سعودی ریال جرمانے کا اعلان
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی حکام نے بغیر اجازت حج کرنیوالوں پر بھاری جرمانے لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حج سے متعلق پبلک سکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص بغیر اجازت کے حج کی ادائیگی کی کوشش کرے گا تو اس پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو حج کی ادائیگی کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی اور حج سے متعلق ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔
ترجمان نے تمام شہریوں سے حج سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی۔
اس کے علاوہ ترجمان نے اس ضمن میں سکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار حج قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے پوائنٹس، مقدس مقامات اور مسجد الحرام میں اپنی ڈیوٹی درست طریقے سے انجام دیں۔
حج سے متعلق فراڈ پر 19 افراد گرفتار
دوسری جانب سعودی عرب میں حج سے متعلق فراڈ پر 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حج سے متعلق فراڈ کرنے والوں میں 2 سعودی شہری اور 17 غیر ملکی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد نے حج پر آنے والوں سے قربانی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی مد میں فراڈ کیا جنہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C