بلوچستان آپریشن میں زخمی لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا
👁️ 296 بار دیکھا گیا
بلوچستان آپریشن میں زخمی لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
25 فروری 2026 کو پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے ژوب سمبازہ سیکٹر میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شدید زخمی ہوئے تھے، جو بعد ازاں سی ایم ایچ کوئٹہ میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ پہلے کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے بعد چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں بھی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر داخلہ، سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، اہل خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جرات، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے لیے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم کے مطابق شہداء کی قربانیاں ملک کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا، جبکہ مسلح افواج اور قوم نے ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C