بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ سے آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اس علاقے میں آپریشن کیا اور 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا۔ روکے جانے پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد تربت آواران روڈ اور گرد و نواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C