بلوچستان: بی ایل اے کے حملوں میں میجر سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 385 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بی ایل اے کے حملوں میں میجر سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد جبکہ پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 مئی 2026 کی صبح پاکستانی فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں میں میجر توصیف احمد بھٹی، لانس نائیک فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں ممکنہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب بارکھان سے ملحقہ بلوچستان کے نئے ضلع اپر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ اس وقت پھٹ گئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی افراد کا تعلق امن فورس سے ہے۔
دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کر لی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارکھان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر توصیف احمد اور دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں دینے والے اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ریاست دشمن عناصر کے عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بارکھان بلوچستان کا پنجاب سے متصل سرحدی ضلع ہے، جبکہ اس کی سرحدیں ڈیرہ بگٹی اور موسیٰ خیل سے بھی ملتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C