بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
👁️ 261 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اغوا کیے گئے 17 اہلکاروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں زرغون غر کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں، جبکہ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر 26 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ 6 جولائی کو پیش آیا، جب دہشت گردوں نے ضلع زیارت میں ایک پمپنگ اسٹیشن کے قریب بلوچستان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار پانی کی پائپ لائن اور پمپنگ اسٹیشن کی حفاظت پر مامور تھے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا پولیس نے بھرپور جواب دیا۔ ان کے بقول ابتدائی جھڑپ میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بلوچستان پولیس کے 10 اہلکار، جن میں دو ایس ایچ اوز بھی شامل تھے، ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی نفری زیارت روانہ کی گئی، تاہم ان کے پہنچنے سے قبل حملہ آور چیک پوسٹ پر موجود مزید 17 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات تمام اہلکار مقامی افراد تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کا گھیرا تنگ کر دیا، تاہم یرغمال پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باعث فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جب دہشت گردوں کو محسوس ہوا کہ وہ محاصرے میں آ چکے ہیں تو انہوں نے بدھ، 8 جولائی کو یرغمال بنائے گئے تمام 17 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے بعد ازاں تصدیق کی کہ اغوا کیے گئے تمام 17 اہلکاروں کی لاشیں زرغون غر کے علاقے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ اس کے بعد حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 26 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے دوران اس نے پولیس کی ایک گاڑی اور درجنوں سرکاری ہتھیار قبضے میں لے لیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C