بلوچستان: سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ نیشنل آرمی کے چھ دہشت گرد ہلاک
👁️ 21 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ نیشنل آرمی کے چھ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہر سبی کے قریب نگاؤ پہاڑوں کے عام علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ جب جوانوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور راکائی کلہوئی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سبی اور اطراف میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور 20 جنوری کو لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔
خیال رہے کہ لاہور کے مشہور انار کلی بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
کارروائی کی تفصیلات سے متعلق آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کرنی کی نیت سے رکھا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کارروائی کے دوران پاکستانی فوج کا سپاہی نثار ہلاک جبکہ دو جوان زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقے سبی میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔
مقامی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دھماکا سبی کے علاقے سانگان میں ہوا جس میں ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک اور 8 اہلکار زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے میں زخمی 8 اہلکاروں میں سے 6 کی حالت نازک ہے اور سی ایم ایچ سبی میں ان کا علاج جاری ہے۔
اس سے قبل 9 مارچ کو تربت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گورچوپ میں دہشت گردوں کی ٹھکانے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو کمانڈروں حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4673 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C