31/March/2023

بلوچستان: سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

بلوچستان: سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

راولپنڈی (ک م) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، علاقے میں کوئلے کی کان کے مالکان کو ہراساں کرنے کی معلومات ملی تھیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو روکا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C