بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 277 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جن میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد پہاڑی علاقے سپلنجی میں موجود ہیں۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی فورسز نے مشتبہ ٹھکانے کی جانب پیش قدمی کی، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب شدید جھڑپ ہوئی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔
جھڑپ کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کارروائی کے بعد علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد بلوچستان اور دیگر حساس علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں اور سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رہیں گے۔ ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دور دراز علاقوں میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C