بلوچستان: قلات میں سکیورٹی کا آپریشن، بی ایل اے کے 4 شدت پسند ہلاک
👁️ 300 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات میں سکیورٹی کا آپریشن، بی ایل اے کے 4 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’خفیہ اطلاعات پر مبنی اس آپریشن میں ’انڈین پراکسی‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور چار انڈین حمایت یافتہ شدت پسند ہلاک کر دیے ہیں۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’ یہ شدت پسند علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے اور ان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔‘
بیان کے مطابق ’علاقے میں مزید انڈین سرپرست دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔‘
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رکھیں گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔‘
پاکستان میں سرگرم بلوچ عسکریت پسند گروہوں کے لیے پاکستان بھارتی سرپرستی یافتہ پراکسی گروپ کا لفظ استعمال کرتا ہے اور انہیں فتنہ الہندستان کے نام سے جانا جاتا ہے، تاکہ بھارت کے مبینہ کردار اور سرپرستی کو اجاگر کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C