بلوچستان: قلعہ عبد اللہ میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلعہ عبد اللہ میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
قلعہ عبد اللہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ میں دو قبائل کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ اور مستونگ میں مختلف واقعات میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ لیویز اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں 2 قبائلی گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق میزئی اڈا میں کاکڑ قبیلے کے 2 گروپوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔
واقعے کے بعد دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لئے مقامی علما کا وفد علاقے میں پہنچ گیا ہے۔
ادھر بلوچستان ہی کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں لیویز اہلکار قدرت اللّٰہ اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
زخمی لیویز اہلکار کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C