بلوچستان: لاپتہ افراد کے لواحقین کا کیچ میں دھرنا، سی پیک شاہراہ تین روز سے بند
👁️ 342 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لاپتہ افراد کے لواحقین کا کیچ میں دھرنا، سی پیک شاہراہ تین روز سے بند
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو خواتین سمیت چار افراد کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف جاری دھرنے کے باعث گوادر اور کوئٹہ کے درمیان سی پیک شاہراہ جمعرات کو تیسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی بازیابی کے لیے خواتین اور بچوں نے کرکی تجابان کے علاقے میں دھرنا دے رکھا ہے، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تربت سے تعلق رکھنے والے وکیل مجید شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ افراد دو مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ کیے گئے۔
ان کے مطابق خواتین سمیت چار افراد کو حب اور تربت سے لاپتہ کیا گیا، جن میں ہانی دلوش، حیرالنساء، مجاہد علی اور فرید اعجاز شامل ہیں۔
ہانی دلوش کے بھائی علی جان نے فون پر بتایا کہ ان کی بہن ہانی دلوش آٹھ ماہ کی حاملہ ہیں، جنہیں 20 دسمبر کی شب حب میں گھر سے دوسری بہن خیرالنساء کے ہمراہ مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ مجاہد علی کو تربت شہر سے اٹھایا گیا۔
علی جان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین سمیت خاندان کے تمام افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب، مجید شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق دھرنے کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کیچ حنیف کبزئی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ہیں۔
تربت میں صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او داد بخش نے بتایا کہ دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا عمل جاری ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9010 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3630 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C