بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
👁️ 464 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن "العزم" کے دوران کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فورسز نے متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں، جن میں مزید حملہ آور مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مبینہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد دیگر مسلح افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم زخمیوں کی تعداد یا ان کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود مزید مسلح افراد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، جبکہ سکیورٹی فورسز صوبے میں مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آزاد ذرائع سے سکیورٹی ذرائع کے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے بھی اس کارروائی پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
شام کے شہر السویداء میں مسلح جھڑپیں، شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی
30/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
30/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
29/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، ایک اور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع
29/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کی نئی حکومت سے مذاکرات کی امید
29/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9311 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5535 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C