بلوچستان: مستونگ میں لیویز تھانے پر حملہ، عمارت اور گاڑی نذرِ آتش، کوئٹہ دھماکے میں 2 بھائی ہلاک
👁️ 85 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں لیویز تھانے پر حملہ، عمارت اور گاڑی نذرِ آتش، کوئٹہ دھماکے میں 2 بھائی ہلاک
کوئٹہ + مستونگ + ڈیرہ مراد جمالی (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں ایک گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں قبائلی رہنما سردار عبداللہ بازئی کے دو بیٹے، عبدالسلام بازئی اور عبدالنافع بازئی ہلاک ہو گئے، جب کہ سات دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع مستونگ میں بلوچ مسلح دہشت گردوں نے لیویز فورس کے ولی خان تھانے پر حملہ کر کے عمارت کو آگ لگا دی۔ حملے کے نتیجے میں تھانے میں موجود ایک سرکاری گاڑی، اہم ریکارڈ اور دیگر املاک مکمل طور پر جل گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کر کے گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاروں نے سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے تمام واقعات کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 2848 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2609 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C