بلوچستان میں خونریز حملے، دو خواتین خودکش حملہ آور شامل
👁️ 370 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خونریز حملے، دو خواتین خودکش حملہ آور شامل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا۔
اتوار کو سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شدت پسند نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل کے واقعات میں دو جگہوں پر خواتین کو بھی استعمال کیا گیا۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں نے شدت پسندوں کے کوآرڈینیٹڈ حملے ناکام بنا دیے ہیں اور وہ اب ’موپنگ اپ آپریشنز‘ میں مصروف ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے نسبتاً امن تھا، تاہم شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ناگزیر ہے، چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا باہر۔
انہوں نے کہا، “اگر افغانستان ان کی پشت پناہی کر رہا ہے تو ہم کوئی بھی قدم اٹھانے میں دریغ نہیں کریں گے۔”
قبل ازیں پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 92 شدت پسند اور 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو پنجگور اور شابان میں مختلف کارروائیوں میں 41 شدت پسند ہلاک ہوئے، جس کے بعد دو روز میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 133 ہو گئی۔
بیان کے مطابق ہفتے کو ہونے والے حملوں میں 18 عام شہری بھی ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان حملوں میں دو خودکش خواتین کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان میں کالعدم تنظیم بی ایل اے نے مجید بریگیڈ کی پہلی خاتون خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی۔
تنظیم کے مطابق حوا بلوچ عرف دروشم نے گوادر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملے کے دوران خودکش دھماکہ کیا، جس میں وہ ہلاک ہوئیں۔
بی ایل اے نے مجید بریگیڈ کی دوسری خاتون خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی۔
تنظیم کے مطابق عاصفہ مینگل سن 2002 میں پیدا ہوئیں، اوائل 2024 میں بی ایل اے میں شامل ہوئیں، اور نوشکی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C