بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بلوچ لبریشن آرمی کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بلوچ لبریشن آرمی کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چار دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
The Counter Terrorism Department #CTD #Balochistan claiming #four more arrests of alleged terrorists belonging to #BLA, two of arrested were involved in killing of HUB based Journalist Shahid Zehri & Habib Shah, #CTD claimed. https://t.co/PufLwKutdr pic.twitter.com/KLKy5cAA64
— ???????? (@Info_Balochistn) November 8, 2022
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ بشیر چوک پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اہلکاروں نے علاقے میں خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رُکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل پر موجود افراد رکنے کی بجائے فرار ہو گئے۔
CTD balochistan has arrested two associates of BLA, named Abdul Wajid and Jan Muhammad from quetta with pistols and hand grenade. Both have got training at BLA camp @ Nagaho mountains and were facilitating terrorist network at quetta.
— CTD Balochistan Police Official (@ctd_balochistan) November 8, 2022
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد عبدالواجد اور جان محمد کے نام سے کرلی گئی، ان کے قبضے سے نائم ایم ایم پستول، 9 کارتوس اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان مطلوب دہشت گرد کمانڈر فاروق بنگلزئی کے دست راست ہیں اور وہ نگاؤ پہاڑی سلسلے کے راستے دہشت گرد کارروائی کرنے کیلئے کوئٹہ میں داخل ہوئے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے فاروق بنگلزئی کے کہنے پر کوئٹہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتیں کیں اور مستقبل میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
فورسز نے دوسری کارروائی ضلع لسبیلہ میں دریائے حب کے قریب کی، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گردوں دوست محمد اور محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد، دستی بم، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ برآمد کرلئے گئے۔
In another IBO today near Lasi Forms sakran road Hub, two more terrorists of BLA Dost Muhammad and Muhammad ismail have been apprehended with explosives, detonators and hand grenades. Both belong to the group which carried out attacks against journalist Shahid Zehri & Habib shah
— CTD Balochistan Police Official (@ctd_balochistan) November 8, 2022
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اٹک سیمنٹ فیکٹری کی مشینری اور مزدوروں پر حملہ کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گرد صحافی شاہد زہری اور ایس ایف حبیب اللہ کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C