بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
👁️ 191 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کو شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 جون کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی موجودگی کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران انڈین حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 جون کو ضلع مستونگ میں ایک ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3157 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C