بلوچستان میں پولیس اور فورسز پر 9 حملے، ایک شخص ہلاک، اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں پولیس اور فورسز پر 9 حملے، ایک شخص ہلاک، اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، تربت، حب اور خضدار میں دستی بم حملوں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلا حملہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں تین اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل کوئٹہ ہی میں سبزل روڈ پر دستی بم دھماکے میں میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی صدر شوکت جدون کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن شہید امیر محمد دستی کے سامنے ہوا، اور ملزمان کا ہدف پولیس اہلکار تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی بدولت دہشت گرد اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔
تیسرا حملہ حب کے علاقے تھانہ صدر کے حدود میں پیش آیا جہاں دستی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حب میں ہونے والے دستی بم حملے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
چوتھا حملہ تربت علاقے جوسک میں سپیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے چوکی پر دستی بم پھینکا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پانچواں حملہ خضدار میں بھی جناح روڈ پر گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب دستی بم پھینکا تاہن خوش قسمتی سے حملوں میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
چھٹا حملہ قلات میں کیا گیا ، پولیس کے مطانق گرانی کے مقام پر ایک دستی بم کا دھماکہ ہوا۔ مقامی پولیس کے مطابق ’نامعلوم افراد نے بلوچستان سے قیمتی پتھر کراچی لے جانے والے ٹرک پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
ساتواں حملہ کیچ کے علاقے بلیدہ اور آٹھواں حملہ ہوشاب میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کے دو واقعات رپورٹ ہوئے۔ نوواں حملہ پنجگور میں کیا گیا، ایف سی ذرائع کے مطابق ’پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب ایف سی 137 ونگ کی جوز چیک پوسٹ پر ایران کی حدود سے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم ان تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
واضح رہے کہ یہ تازہ ترین واقعات ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں، جب پاکستان کو دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے، تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغانستان سے سرگرم عناصر اور گروہوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے 2 روز قبل ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، سیکیورٹی اداروں کو بھی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C