بلوچستان: نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، کوئٹہ میں گرلز اسکول کے قریب دستی بم حملہ
👁️ 274 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، کوئٹہ میں گرلز اسکول کے قریب دستی بم حملہ
کوئٹہ/نصیرآباد (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں نصیرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جبکہ کوئٹہ کے مصروف علاقے میں گرلز اسکول کے قریب دستی بم پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا۔
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر کے دھماکا کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ ریلوے حکام نے متاثرہ حصے کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب کوئی ٹرین وہاں سے گزر نہیں رہی تھی، جس کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے جوائنٹ روڈ پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کے قریب دستی بم پھینک دیا۔ پولیس حکام کے مطابق دستی بم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملہ آور دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نصیرآباد دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C