بلوچستان: نوشکی میں ایف سی کیمپ سمیت دیگر مقامات پر حملے اور ہلاکتیں
👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں ایف سی کیمپ سمیت دیگر مقامات پر حملے اور ہلاکتیں
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک بار پھر عسکریت پسندی کی شدت نے سیکیورٹی فورسز کو ہلا کر رکھ دیا۔ ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور میں 13 اپریل کو رات گئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے مرکزی کیمپ، لیویز چیک پوسٹ اور کسٹم پوسٹ پر ایک مربوط اور بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں ایف سی کے صوبیدار دوست محمد ہلاک جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد 70 سے زائد تھی جنہوں نے ایک منظم حکمت عملی کے تحت نہ صرف کیمپ پر براہ راست حملہ کیا بلکہ مرکزی شاہراہ پر بھی پوزیشن سنبھال کر گھات لگا لی، تاکہ کمک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔ علاقے میں کئی گھنٹوں تک شدید لڑائی جاری رہی جس میں مزید جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ حملہ نوشکی شہر سے تقریباً 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے گلنگور میں کیا گیا، جو کہ ماضی میں نسبتاً پُرامن تصور کیا جاتا تھا۔ اس علاقے میں اس نوعیت کا یہ پہلا بڑا حملہ ہے، جس نے نہ صرف سیکیورٹی اداروں کو چونکا دیا بلکہ علاقے میں موجود شہری آبادی کو بھی شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔
حملے کے بعد علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔ زمینی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
پس منظر
مارچ 2025 کے دوران بلوچستان میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے مسلسل چوتھا بڑا حملہ ہے۔
11 مارچ کو بولان میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کیا اور 200 سے زائد فوجی اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔
16 مارچ کو نوشکی کے قریب فوجی قافلے کو بی ایل اے مجید بریگیڈ نے خودکش حملے میں نشانہ بنایا۔
27 مارچ کو بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد ‘براس’ نے مربوط کارروائی کی۔
یہ تمام حملے بلوچستان میں مسلح تحریک کی شدت، تربیت اور منظم حکمت عملی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
تنظیمی سرگرمیاں اور خطرات
حالیہ مہینوں میں بلوچ مسلح تنظیموں نے اپنی صفوں میں تبدیلیاں لاتے ہوئے خود کو بڑے اور پیچیدہ نوعیت کے حملوں کے لیے تیار کر لیا ہے۔ ان حملوں میں روز بروز شدت اور دائرہ کار میں وسعت آ رہی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیمیں اب شہروں کے قریب علاقوں کو بھی نشانہ بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہیں، جس سے آنے والے دنوں میں مزید حملوں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔
قلعہ سیف اللہ حملہ
ادھر بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار اسحاق خان میرزئی ہلاک ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15585 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11872 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5297 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C