بلوچستان: پنجگور بازار میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی
👁️ 267 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور بازار میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی
کوٹٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا بازار کے مصروف حصے میں اس وقت ہوا جب شہری خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے بازار کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگتے دکھائی دیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
دھماکے کے بعد چتکان بازار اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C