بلوچستان: چاغی میں ایف سی کیمپ نوکنڈی پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
👁️ 399 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں ایف سی کیمپ نوکنڈی پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر تافتان اور ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں نے اتوار کی شب بڑا حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق خاتون خودکش بمبار زرینہ رفیق المعروف ترنگ مہو نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار کے قریب تھی۔ ابتدائی دھماکے کے فوراً بعد فوری رسپانس فورس (QRF) موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حملے کی تفصیلات
چاغی پولیس کے ایس ایس پی محمد شریف نے بتایا کہ حملہ اتوار کی شب تقریباً ساڑھے 8 بجے کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق پہلے ایک شدید دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد کیمپ پر شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک جاری رہا، جبکہ وقفے وقفے سے سات سے آٹھ چھوٹے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی گئیں۔ فائرنگ رات ساڑھے دس بجے کے قریب بند ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے رات گئے تک علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھا، تاہم فورسز کی جانب سے کسی ممکنہ نقصان کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ذمہ داری قبول
کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق موجودہ شورش کے دوران نوکنڈی اور ضلع چاغی میں ایف سی کے کسی مرکزی کیمپ پر اس نوعیت کا یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔
ڈسٹرکٹ کونسل چاغی کے وائس چیئرمین، اسفندیار خان محمدزئی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
نوکنڈی کہاں واقع ہے؟
نوکنڈی بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کی ایک تحصیل اور اہم ٹاؤن ہے، جو کوئٹہ سے مغرب کی جانب تقریباً 500 کلومیٹر جبکہ تافتان سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
نوکنڈی میں ایف سی کا کیمپ اہم کوئٹہ–تافتان شاہراہ پر واقع ہے، جو صوبے کی ایک حساس اور اسٹریٹجک گزرگاہ ہے۔
ضلع چاغی بلوچستان کا واحد علاقہ ہے جس کی سرحدیں افغانستان اور ایران دونوں سے ملتی ہیں۔ یہ علاقہ تانبے اور سونے کے بڑے منصوبوں—ریکوڈک اور سائیندک—کی وجہ سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ ریکوڈک پراجیکٹ نوکنڈی کے قریب واقع ہے۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی
ادھر پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور تخریبی آلات برآمد کر لیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کے ممکنہ حملوں کو ناکام بنانا تھا۔
برآمد کیے گئے اسلحے اور سامان میں ایک خودکش جیکٹ، آر پی جی-7 بمعہ 5 راکٹ، 2 ایم-16 رائفلز بمعہ 29 میگزین اور 800 راؤنڈز، 20 ہینڈ گرینیڈز، 22 گرینیڈ فیوز، 30 ڈیمل چارج سلیبز (C-4)، 20 STOS ڈیوائسز، 4 ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، 4 لیزر 3R ڈیوائسز بمعہ بیٹریاں، 13 UBGL راؤنڈز، 2 لیزر ریڈیم سائٹس، 3 کمپس، 3 NVGs ہیلمٹ ماونٹس، 30 فٹ بلیک ڈیٹونیٹنگ کورڈ، 51 میٹر ریڈ ڈیٹونیٹنگ کورڈ، 10 ڈیٹونیٹرز اور ایک DVD شامل ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق برآمد ہونے والا تمام اسلحہ کسی بڑے حملے میں استعمال ہونا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 339 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 645 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9007 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4890 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4536 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3628 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2615 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C