بلوچستان: چاغی میں بی ایل اے کے حملے، بینک اور پولیس چوکی نذرِ آتش
👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں بی ایل اے کے حملے، بینک اور پولیس چوکی نذرِ آتش
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مسلح حملوں میں شدت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ضلع چاغی میں مسلح افراد نے ایک بینک اور پولیس چوکی کو آگ لگا دی، جبکہ مختلف شاہراہوں کو بھی بند کرنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع چاغی میں کالعدم بی ایل اے کے کم از کم 32 مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم کمرشل بینک اور پولیس چوکی کو نشانہ بنایا اور انہیں نذرِ آتش کر دیا۔ مسلح افراد کی جانب سے بعض شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائیوں کے دوران بی ایل اے کے کم از کم چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں آر سی ڈی ہائی وے پر وال پٹ کے مقام پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
حکام کے مطابق لسبیلہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں شروع کیں، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور سکیورٹی آپریشنز جاری ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C