بلوچستان: چمن بارڈر پر افغان حدود سے فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار ہلاک 2 زخمی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن بارڈر پر افغان حدود سے فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار ہلاک 2 زخمی
چمن (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع عبد اللہ کے سرحدی شہر چمن میں پاک افغان بارڈرباب دوستی پر افغان حدود سے ہونے والی فائرنگ کے باعث ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد پاک افغان سکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران باب دوستی سے آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے فائر بندی کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے، واقعے کے بعد باب دوستی تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، جس سے سرحد کی دونوں جانب مال بردار ٹرک اور شہری پھنس گئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق باب دوستی پر پاکستان اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہےگا۔
اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالبان کے بھیس میں نامعلوم دہشت گرد تھے، ان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان حدود سے فائرنگ کے باعث کسٹم ہاؤس خالی کیا جا رہا ہے، کسٹم اور امیگریشن اسٹاف کو فوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔
ادھر ڈپٹی کمشنر چمن حمید زہری کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C