بلوچستان: چمن میں پریس کلب کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں پریس کلب کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں پریس کلب کے باہر پولیس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1627926550279598080?t=3If-gVbNc5guntzRcSmrqg&s=19
پولیس حکام کے مطابق منگل کی صبح چمن میں پریس کلب کے قریب سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی لاش اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے موٹر سائیکل اور پستول برآمد ہوا،
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار کو سر پر نشانہ بنایا گیا۔گیا۔ تاہم زخمی اہلکار ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے باعث معمولی زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد چمن پریس کلب کے باہر قائم پولیس ناکے پر بم نصب کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کو بچا لیا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعہ کی مذمت کی اور اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15566 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11852 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5225 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C