04/January/2026

بلوچستان: ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار تشدد زدہ لاشیں برآمد

👁️ 203 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار تشدد زدہ لاشیں برآمد

بلوچستان: ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار تشدد زدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے  بلوچستان کے اضلاع ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی تین روز کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

 

اسسٹنٹ کمشنر موسٰی خیل نجیب اللہ کاکڑ نے ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد لاشوں کو بیسک ہیلتھ یونٹ کنگری منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار میں سے تین افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع دُکی سے ہے، جبکہ چوتھے شخص کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

 

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ کو ایک ویران علاقے میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تاحال ان افراد کے ہلاک ہونے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی تین روز کے دوران بلوچستان میں تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل دو جنوری کو ضلع ہرنائی سے بھی چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں، جن کا تعلق ضلع ہرنائی کے مختلف علاقوں سے تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C