بلوچستان: ژوب سے 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب سے 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے علاقے ژوب سے 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوگئیں۔
بلوچستان کے علاقے ژوب میں سرکچ کے ایک غار سے چار 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مقامی لیویز کے مطابق لاشوں کو پہاڑی غار سے نکالنے کے بعد شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا، جہاں تاحال انکی شناخت نہیں،ہوئی ہے۔
اس بارے میں جب تحصیلدار ژوب عصمت اللہ موسی خیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں بدھ کو ایک بجے کے قریب اطلاع ملی تھی کہ سرکچ کے پہاری علاقے میں ژوب سے 22 کلو میٹر دور قمرالدیں سڑک کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی ہے جو ایک چرواہے کو ملی تھی جس پر چرواہے نےقرہبی سرکچ گاؤں کے لوگوں کو اطلاع دی تھی جس پر انہوں نے علاقے کے نائب تحصیلدار انورشاہ کو مطلع کیا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوے لیویز اہلکار مذکورہ پہاڑی پر پہنچے جہاں ایک غار تھا جہاں پہلے دو لاشیں نظر آرہی تھی کیونکہ غار کے سراخ کو بڑے بڑے پتھروں سے بند کیا گیا تھا۔
تاہم اس کے بعد میونسپل کمیٹی والوں کو اطلاع دی گئی لیکن جب میونسپل کمیٹی کا عملہ بروقت نہیں پہنچا تو لیویز اہلکاروں نے خود ہی کارروائی شروع کی اور غار کے اندر جانے کے بعد پتہ چلا کہ وہاں نہ صرف چار لاشیں پڑی ہوئی تھی جن کو چونا ڈال کر مٹی میں دفن کیا گیا تھا۔
جس کے بعد لیویز اہلکاروں نے ایک ایک کرکے تمام لاشیں وہاں سے نکالی ہیں جو مسخ شدہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان چار افراد کو دو ماہ پہلے قتل کیا گیا ہے۔
لیویز نے علاقے میں ان ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C