بلوچستان: ژوب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، نصیرآباد سے دو مزدور اغوا
👁️ 252 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، نصیرآباد سے دو مزدور اغوا
کوئٹہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق شیخان آبادی کے قریب سڑک کنارے نصب ایک مشکوک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔
ایس ایچ او ژوب کے مطابق بروقت کارروائی سے ایک ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چیز کی فوری اطلاع مقامی تھانے کو دیں۔
دوسری جانب ضلع نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھتر کی حدود کنڈھی میں نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ہمراہ کام کر رہے تھے۔
اغوا کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اغواکاروں کے ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C