بلوچستان: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے
👁️ 312 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر بلوچ عسکریت پسندوں نے راکٹ حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیرآباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم بلوچ عسکریت پسندوں نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیے۔
پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ الطاف آباد کے مقام پر پیش آیا جہاں چار راکٹ فائر کیے گئے تاہم ٹرین کو محفوظ طریقے سے ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی سے کلیئرنس کے بعد جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ریلوے ٹریک کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
دوسری جانب کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C